ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دو پاکستانی ایمپائرز آئی سی سی آفیشلز میں شامل

Oct 05, 2022 | 10:11:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دو پاکستانی ایمپائرز آئی سی سی آفیشلز میں شامل
کیپشن: علیم ڈار، احسن رضا (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے لیے دو پاکستانی امپائرز کو میچ آفیشلز میں شامل کیا ہے۔

آئی سی سی نے اکتوبر کے آخر میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، تمام کوالیفائنگ راؤنڈ اور آفیشلز سپر 12 مرحلے میں خدمات سرانجام دیں گے۔

پاکستان کی جانب سے شامل کی گئے آئی سی سی امپائرز پینل میں علیم ڈار اور احسن رضا شامل ہیں۔

میچ ریفریز: اینڈریو پائکرافٹ، کرسٹوفر براڈ، ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے

امپائرز: ایڈرین ہولڈ اسٹاک، علیم ڈار، احسن رضا، کرسٹوفر براؤن، کرسٹوفر گیفانی، جوئل ولسن، کمارا دھرماسینا، لینگٹن روسری، ماریس ایراسمس، مائیکل گف، نتن مینن، پال ریفل، پال ولسن، رچرڈ ایلنگ ورتھ، رچرڈ کیٹل بورو، رچرڈ کیٹل بورو

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے دوران 16 امپائرز اور 4 میچ ریفریز میچوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔