برآمدات زیادہ درآمدات کم۔۔3 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ گیا

Oct 05, 2021 | 22:40:PM
ایکسپورٹ۔امپورٹ۔تجارتی۔ادارہ شماریات
کیپشن: فائل فوٹو۔ تجارتی خسارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد اضافے سے 11.7ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔
 وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات اور درآمدات کا درمیانی فرق 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5.9 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح تجارتی خسارے میں سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
تجارتی خسارے میں رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک تجارتی خسارہ مقررہ ہدف 28.4 ارب ڈالر سے بہت اوپر چلاجائے گا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کا تجارتی خسارہ ہی سالانہ ہدف کے 41 فیصد سے زائد ہے۔جولائی تا ستمبر کے دوران ملکی برآمدات 27.3 فیصد اضافے سے لگ بھگ 7 ارب ڈالر رہیں۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمداتی حجم 5.4 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح جولائی تا ستمبر برآمدات میں 1.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر درآمدات 65 فیصد اضافے سے 18.6 ارب ڈالر رہیں۔ اس مدت میں درآمداتی حجم میں 7.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ وکلا کیلئے جو ہو سکا کرونگا۔جسٹس گلزار احمد