عمران خان سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم،بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کامقررہ وقت ختم ہوگیا،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عمران خان سے ملاقات کے بغیر داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، سلمان اکرم راجہ، شفیع جان، شہریار آفریدی اور کارکنان فیکٹری ناکے پر موجودہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ تشویش ہے;بیرسٹر گوہر