عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ تشویش ہے;بیرسٹر گوہر

May 05, 2026 | 18:14:PM
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ تشویش ہے;بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر سے ہم ہر ہفتے ملاقات کے لیے آتے ہیں لیکن ملاقاتیں نہیں ہونے دی جا رہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے خیر خواہ ملاقاتوں میں خلل نہیں ڈالتے، ملاقاتیں ہوں گی تو معرکہ حق کی خوشی کو چار چاند لگ جائیں گے، معرکہ حق کی فتح افواج پاکستان کی قربانیوں اور قوم کی یکجہتی سے ممکن ہوئی، معرکہ حق نے پاکستان کے دفاع کی بنیادیں مضبوط کیں، معرکہ حق نے پاکستان کے وقار میں نئی جان ڈالی، معرکہ حق نے خطے میں طاقت کے توازن کا از سر نو تعین کیا۔

 قوم کی یکجہتی اور افواج کی قربانی سے ہم نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن اب پاکستان پر حملہ آور ہونے سے قبل دس بار سوچے گا، دشمن کے خلاف ہم کل بھی اکٹھے تھے آج بھی اکٹھے ہیں، بانی کی رہائی ایک پیچیدہ اور سنجیدہ مسئلہ ہے۔

 ملک بند گلی میں جا چکا ہے ریاست کے تین آرگن ایک ہو چکے ہیں، میڈیا پیکا اور معاشی مسائل کی وجہ سے بحران کا شکار ہے، عدلیہ ایک سال سے بانی اور بشریٰ کے کیسز کی معطلی کی اپیلیں نہیں سن رہی، سزا معطلی کی اپیل سنے بغیر علیہ مرکزی اپیلوں میں گئی، القادر کیس کی مرکزی اپیلوں پر ایڈورس فیصلہ آنے سے ملک مزید بند گلی میں چلا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں  :  اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی پیداوار کا جائزہ اجلاس ،کرشنگ سیزن کے اختتام پر صورتحال پر غور