بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کاکیس؛سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل عدالت طلب 

May 05, 2026 | 18:20:PM
بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کاکیس؛سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل عدالت طلب 
کیپشن: بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل عدالت میں طلب کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ریپریزنٹیشن پر آئندہ سماعت سے قبل سپیکنگ آرڈر جاری کریں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 6 مئی کی سماعت میں عدالت میں پیش ہوں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیاگیا۔

جسٹس ارباب طاہر نے بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کا آرڈر جاری کر دیا۔عدالت نے کہاکہ بشریٰ بی بی سے فیملی کی فوری اور ہفتے میں ایک ملاقات کی ہدایت کی درخواست دائر کی گئی، بشریٰ بی بی سے ذاتی معالج کی ملاقات اور کپڑوں و دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی کی استدعا کی گئی۔

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ریپریزنٹیشن دی لیکن فیصلہ نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ فریقین کو معاملے پر جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں، کیس کی آئندہ سماعت 6 مئی کیلئے مقرر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ پر کتنے دن کی چھٹیاں ملیں گی؟ بڑی خبر آ گئی