ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار روپے کو ریگولیٹ کرنے کا بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد)پنجاب حکومت مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے متحرک ہو گئی ، ملازمین کی کم سے کم 40 ہزار روپے تنخواہ کو ریگولیٹ کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔
پنجاب اسمبلی میں ملازمین سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں ترمیم کا بل گزشتہ روز کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا، بل میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق قانونی اصلاحات تجویز کی گئیں۔
قرارداد کے متن میں بتایا گیا کہ صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی (ترمیم) ایکٹ 2026 کے تحت 1965 کے ایکٹ میں ترامیم ہوں گی،کم از کم اجرت 40000 روپے ہو چکی تاہم 1965 کے مسودہ قانون میں پرانی تنخواہ کی حد کے دائرہ کار کی شق برقرار ہے۔
قرار داد کے متن میں بتایا گیا کہ کم از کم اجرت 40000 ہو چکی مگر زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی حد 22000 ابھی بھی موجود ہے،زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی حد 22000 روپے مقرر رہنے سے قانونی و محکمانہ پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔
قرارداد میں بتایا گیا کہ جولائی 2022 سے ادا کی گئی سوشل سیکیورٹی شراکتوں کو درست قرار دینا ناگزیر ہے،قانونی اصلاحات نا ہونے کے باعث محکمانہ کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان