حکومت کا پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

May 05, 2026 | 14:43:PM
حکومت کا پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ادارہ شماریات کے باہمی اشتراک سے آئی ٹی مردم شماری ہوگی، نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا جامع ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق آئی ٹی ورک فورس کا ملک گیر ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، آئی ٹی مردم شماری میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کال سینٹر ملازمین کا ڈیٹا بھی جمع ہوگا، کال سینٹر ملازمین کی مہارتوں کو بھی کیٹیگرائز کیا جائے گا۔

آئی ٹی مردم شماری سے قابل اعتماد آئی ٹی ڈیٹا پہلی بار دستیاب ہوگا، حکومت کو پالیسی سازی اور پلاننگ میں مدد ملے، آئی ٹی ماہرین کے لیے بیرون ملک کام کے مواقع بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری! پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی