زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی، ای سی سی نے24.5 ارب روپے کی منظوری دیدی

May 05, 2025 | 22:34:PM
زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی، ای سی سی نے24.5 ارب روپے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں سوئی ناردرن کے لیے 50 ارب روپے کی خود مختار ضمانتوں میں جون 2026 تک توسیع کی منظوری دی گئی،بلوچستان میں 27 ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لیے 24.5 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں 27 ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لیے 14 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں ،منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے فنڈز کی منتقلی کی منظوری دی گئی ،پاور ڈویژن کو منصوبے  کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ،ٹیوب ویلوں کو گرڈ سے منقطع کرنے اور ٹرانسفارمرز اور فکسچر ہٹانے کی نگرانی کی جائے گی،پاور ڈویژن کو جولائی میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ای سی سی نے مختلف وزارتوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی،کابینہ ڈویژن کے لیے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ ،وزارت خزانہ کے لیے 1.26 ارب روپے کی گرانٹ ،وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ ،وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے لیے 88 کروڑ روپے کی گرانٹ  ،وزارت قانون و انصاف کے لیے 56 کروڑ روپے کی گرانٹ اور پاور ڈویژن کے لیے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں ڈسکوز  کی گورننس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر پاور ڈویژن کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیپکو اور حیسکو کے علاوہ تمام ڈسکوز کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ہوچکی ہے ،ڈسکوز کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے ماہانہ میکانزم کا نفاذ کیا گیا ہے ، نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی کے مطابق اسٹریٹجک روڈ میپس کی تشکیل اور دستخط ہوئے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024 تک ڈسکوز کی کارکردگی پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:’’اوئے مودی جنگ لانی اے تے پکی پکی لا تے لاڑا لپا لانا چھڈ دے‘‘وائرل