تم شرم کرو،جھوٹی اور جنگی مجرم،فلسطین حامی خاتون کے ہاتھوں امریکی قانون ساز کی آتما رل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
تم جھوٹی اور جنگی مجرم ہو،فلسطین حامی خاتون کے ہاتھوں امریکی قانون ساز کی آتما رل گئی
(ویب ڈیسک) نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ایک فلسطین کی حامی خاتون نے غزہ پر خاموشی کے سبب امریکی قانون ساز کی تقریر میں مداخلت کی اور کہا کہ ’’تم جنگی مجرم ہو‘‘اور اس پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کی ’’غزہ میں نسل کشی‘‘ کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اسے ’’جنگی مجرم‘‘ قرار دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی قانون ساز جیکسن ہائٹس کوئنز نیو یارک میں ایک آئینی تقریب میں تقریر کررہی تھی جب اسے روکا گیا۔ خاتون نے چیخ کر کہا کہ ’’میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی ایک کارکن ہوں، اور میں جاننا چاہتی ہوں کہ آپ غزہ میں نسل کشی کے بارے میں کیا کر رہی ہیں؟ میں ایک نرس ہوں! شرم کرو، تم شرم کرو، تم جھوٹی ہو، تم جھوٹی ہو! تم جنگی مجرم ہو! جنگی مجرم! جنگی مجرم!‘‘ باہر نکلتے ہی خاتون نے چیخ کر کہا، ’’میں شرمندہ ہوں کہ تمہارا ساتھ دیا۔‘‘ ایک دوسرے ویڈیو میں فلسطین حامی خاتون کہہ رہی ہیں کہ ’’کم از کم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ ہم جانتے ہیں کہ ہم کیا سلوک کر رہے ہیں، تم ایک سانپ ہو ‘‘۔فلسطین حامی خاتون کے جواب میں قانون ساز نے کہا کہ ہمارے یہاں کچھ بنیادی اصول ہیں، ہمیں ان کی پاسداری کرنی چاہئے۔ فلسطین حامی خاتون کی شناخت جینیفر کنگز کے طور پر ہوئی ہے۔
NOW: "You`re a war criminal!" -
Pro-Palestine Heckler shouts as AOC holds Town Hall in Jackson Heights Queens, NYC. pic.twitter.com/92cE0ReYXD
— Oliya Scootercaster ???? (@ScooterCasterNY) May 2, 2025
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات، 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل بھجوا دی گئی