فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل،انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ 

May 05, 2025 | 14:04:PM
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل،انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان  نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔

جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ شارٹ آرڈر اسی ہفتے میں جاری کریں گے، اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آبزرویشن دے، پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کہنے کی مثال میں ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے،  سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجود ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کیا قانون سازی کے بغیر سپر ٹیکس لگا سکتے ہیں؟ سپریم کورٹ آئینی بینچ

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس فیصلے میں تو پارلیمنٹ کو باقاعدہ ہدایت جاری کی گئی تھی، پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔