بھارت سے آنیوالے پاکستانی مریضوں کا علاج مفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت سے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے والے پاکستانی مریضوں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کے مکمل اور مفت علاج کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
بھارت میں زیرعلاج متعدد پاکستانی مریض، جن میں جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنا علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آ گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ بھارت سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اُن کا علاج پنجاب میں ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:شوگر کے مریض آم کیسے کھائیں؟
انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ان مریضوں کا فوری طور پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور سرکاری سطح پر ان کا مکمل اور معیاری علاج فراہم کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مزید اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔