عطاللہ تارڑ کیساتھ ملکی اور عالمی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

May 05, 2025 | 10:55:AM
عطاللہ تارڑ کیساتھ ملکی اور عالمی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بین الاقوامی و ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کرواکر بھارت کے دہشتگردی کے کیمپوں کے بے بنیاد الزامات کا پول کھول دیا۔

  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے عالمی میڈیا سے منسلک صحافیوں کو ایل او سی کا دورہ کروانے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔

  دورے میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے، پاکستانی اور غیر ملکی صحافیوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا، جنہیں بھارت نے مبینہ طور پر دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی  ۔۔۔

میڈیا نمائندگان نے زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ کیا۔

وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی جانب سےکئی بار پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، ہم نے بین الاقوامی اور ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جن مقامات کو خیالی دہشت گرد کیمپس قرار دیتا ہے، وہاں کی حقیقت دنیا نے دیکھ لی، اور بھارت کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 بار ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔