اداکارہ زارا ترین اور اداکار فرحان طاہر نے راہیں جدا کرلیں

May 05, 2023 | 23:43:PM
اداکارہ زارا ترین اور اداکار فرحان طاہر نے راہیں جدا کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر نے راہیں جدا کرلیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق اداکارہ زارا ترین اور اداکار فرحان طاہر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق اداکارہ زارا ترین نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے، نا قابل برداشت اختلافات کے باعث دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

 اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر کی شادی 7 نومبر 2021 کو ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

واضح رہے کہ علی طاہر کے بڑے بھائی فرحان طاہر اسٹار ٹریک میں کیپٹن روباؤ اور آئرن مین میں رضا کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔