خوشاب ضمنی انتخاب۔۔ن لیگ اورپی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا۔۔سخت  جملوں کا تبادلہ

May 05, 2021 | 13:41:PM
خوشاب ضمنی انتخاب۔۔ن لیگ اورپی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا۔۔سخت  جملوں کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے  اسی دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔ووٹ ڈالنے والے بھی جھگڑے میں شامل ہوگئے نوبت تلخ جملوں تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  خوشاب کے جمالی بلوچاں گرلز ہائی سکول میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 156 پر مسلم لیگ ن اور  تحریک انصاف  کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی اور سخت زبان بھی استعمال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خوشاب انتخاب: معذور شخص..پگڑی، دھوتی پہنے ’’ووٹر ز‘‘کی انٹری

پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے پر جھگڑا ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249۔ الیکشن کمیشن کا جو فیصلہ آیا  تسلیم کیا۔مراد علی شاہ