خوشاب انتخاب: معذور شخص..پگڑی، دھوتی پہنے ’’ووٹر ز‘‘کی انٹری

May 05, 2021 | 11:00:AM
خوشاب انتخاب: معذور شخص..پگڑی، دھوتی پہنے ’’ووٹر ز‘‘کی انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقے جوڑاں کلاں کا رہائشی ایک ٹانگ سے معذور رحیم بخش بھی ووٹ ڈالنے پہنچا جس نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔رحیم بخش کا کہنا تھا کہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے یہ فرض ادا کرنے آیا ہوں۔

 دوسری جانب مٹھہ ٹوانہ بوائز ہائی اسکول میں ایک بزرگ ووٹرز روایتی انداز میں سر پر پگڑی، پاؤں میں کھسہ اور دھوتی پہن کر ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے۔کئی پولنگ اسٹیشنوں پر کافی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے، نوجوان، بزرگ اور خواتین ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ   پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی ووٹنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔