کراچی: مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار

May 05, 2024 | 10:10:AM
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (سلمان سلیم)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میٹھادر پولیس کا مسکین گلی کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ،ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق  ٹیپو سلطان پولیس کا بھی مبینہ مقابلہ ہوا ،دو طرفہ فائرنگ میں عابد نامی ملزم زخمی حالت میں کرفتار ہوا۔ کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلیوں کا ایک بار پھر احتجاج، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

اس کے علاوہ عزیز بھٹی پولیس نے پولیس مقابلے میں تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،جوابی کارروائی میں بلاول ، سید وقاص اور زیشان نامی ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔