مشہور باڈی بلڈر مسٹر سرحد گولی لگنے سے جاں بحق 

Mar 05, 2026 | 23:43:PM
مشہور باڈی بلڈر مسٹر سرحد گولی لگنے سے جاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے مشہور باڈی بلڈر اور مسٹر سرحد کا اعزاز حاصل کرنے والے امین اللہ صافی دوگروپس کی لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

 امین اللہ صافی گزشتہ روز افطاری کے بعد علاقے حیدار کالونی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے،انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔

امین اللہ صافی نوجوان تن ساز تھے، جنہوں نے مسٹر سرحد کا اعزاز بھی حاصل کرر کھا تھا، ان کی نماز جنازہ جمعے کو 11 بجے چونا بھٹی حیدر کالونی میں ادا کی جائے گی۔

امین اللہ صافی کے بڑے بھائی ندیم صافی بھی باڈی بلڈنگ کوچ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیچرل گیس کی مینیجمنٹ؛ کھاد کمپنیوں کو سپلائی روک دی گئی