نیچرل گیس کی مینیجمنٹ؛ کھاد کمپنیوں کو سپلائی روک دی گئی 

Mar 05, 2026 | 23:56:PM
 نیچرل گیس کی مینیجمنٹ؛ کھاد کمپنیوں کو سپلائی روک دی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کی جنگ کےباعث پاکستان میں توانائی کی مینیجمنٹ کرنے کی غرض سے گیس سے کھاد بنانا فی الفور روک دیا گیا ہے۔   ملک میں زراعت کے شعبے کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کھاد کمپنیوں کو گیس ارزاں قیمت پر سپلائی کی جاتی ہے۔ 

اب پاکستان کو قطر سے گیس کی سپلائی رکی ہے تو گیس فراہم کرنے والے اداروں نے اپنے سسٹم میں گھریلو کنزیومرز کو سپلائی برقرار رکھنے کے لئے ترجیحات کو نئے سرے سے  طے کیا ہےاور کھاد بنانے والی کمپنیوں کی سپلائی عارضی طور پر روک دی ہے۔ گیس سے کھاد بنانے والی  کھاد کمپنیوں نے اس خاص کھاد کی  پیداوار بند کر دی ۔

ذرائع کے  مطابق کھاد بنانے والی بڑی کمپنی ایگری ٹیک نے یوریا پلانٹ بند کر دیا ہے۔ دیگر متعدد کمپنیوں کی طرح ایس این جی پی ایل نے ایگری ٹیک کو بھی گیس کی فراہمی معطل کر دی تھی ۔ پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی میں 75 فیصد کمی آئی ہے ۔ قطر سے 600 ایم ایم سی ایف ڈی کے چھ جہاز کراچی نہیں پہنچ سکے اور  ا800 کے بجائے صرف 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل سکی ۔

سوئی ناردرن کے پاس 1200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب جبکہ طلب 1800 ایم ایم سی ایف ڈی ہے ۔ پاور اور کھاد سیکٹرز کو گیس کی سپلائی میں بڑا کٹ لگا دیا گیا ۔ انہیں 300 کی بجائے صرف 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل سکے گی ۔ حکومت نے فیصلہ دونوں سیکٹرز کو اعتماد میں لے کر کیا ۔ دیگر شارٹ فال گھریلو صارفین میں گیس مینجمنٹ سے پورا کیا جائے گا ۔

ٹیگز: