جنگ سے متاثرہ ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) جنگ سے متاثرہ ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے، گوادر کے سرحدی علاقے گبد ریمدان سرحد سے 64 طلبہ سمیت 216 افراد وطن واپس پہنچ گئے۔
سرحد عبور کرنے والوں میں عمان کا ایک شہری بھی شامل ہے، پانچ روز میں 225 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 716 افراد وطن واپس آ چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رہائش، کھانے پینے اور مسافروں کو ان کے علاقوں تک روانگی کا انتظام کیا۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا