چین نے پٹرولیم پروڈکٹس کی ایکسپورٹ بند کر دی

Mar 05, 2026 | 21:03:PM
 چین نے پٹرولیم پروڈکٹس کی ایکسپورٹ بند کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے کے بعد چین نے بھی کئی ملکوں کی طرح پٹرولیم پروڈکٹس کے بحران سے بچنے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔

چین  نے  اپنی بڑی ریفائنریز کو پٹرولیم پروڈکٹس کی  ایکسپورٹ روکنے کا حکم دیا ہے۔
امریکہ کے میڈیا نے آج رپورٹ کیا ہے کہ چین نے اپنی آئل ریفائنریوں کو ملکی ضروریات کو ترجیح دینے  کی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ایکسپورٹس فی الحال روک دیں۔  چین نے یہ اہم فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹین آنے کے بعد  کیا ہے۔ چین بہت سے افریقی ممالک، جنوبی امریکہ کے ممالک اور  مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ ایران سے بھی خام تیل امپورٹ کرتا ہے۔  چین کو تیل کی ترسیل کئی راستوں سے ہوتی ہے۔ دنیا میں کچھ بھی صورتحال ہو ، چین کو تیل کی ترسیل بہرحال جاری رہے گی لیکن ایرانی تیل کی ترسیل مین تعطل اور مشرق وسطیٰ سے آنے والے تیل کی ترسیل میں تاخیر نے چین کی پٹرولیم انڈسٹری کو متاثر بہرحال کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق چین خطے میں ایندھن کی ترسیل کرنے والے بڑے برآمد کنندگان میں شامل نہیں ہے تاہم چینی ریفائنریز پٹرولیم کی مصنوعات ایکسپورٹ ضرور کرتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، طالبان رجیم کا ایمونیشن سپورٹ کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا

 جاپان، انڈونیشیا، بھارت اور کئی دوسرے ممالک میں آئل  ریفائنریز کی پیداوار میں کمی ہو گئی ہے اور کئی ملک اپنی پٹرولیم پروڈکٹس کی  برآمدات  روک چکے ہیں۔ 

ایران کے ساتھ اسرائیل اور امریکہ کی جنگ جلد بند ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ جنگ کا بنیادی فریق اسرائیل بتا رہا ہے کہ یہ جنگ کئی ہفتوں سے مہینوں تک دورانیہ پر محیط ہو گی۔  ایران نے کہا ہے کہ وہ سپریم لیڈر سے محروم أہونے کے باوجود کمزور نہیں ہوئے اور دشمن نے ان کی طاقت کا اندازہ لگانے میں سنگین غلطی کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  دنیا کی دوسری بڑی کارگو کمپنی کا خلیجی ملکوں میں آپریشن معطل کرنے کا اعلان

اس صورتحال مین تیل کی امپورٹس پر انحصار کرنے والے ملکوں کے لئے سخت مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں انڈسٹری اور ذرائع آمد و رفت کا مکمل انحصار  امپورٹڈ پٹرولیم پر ہے۔  پاکستان کی حکومت ابھی تو کہہ رہی ہے کہ ملک کی ضرورت کے مطابق وافر پٹرول، ڈیزل ملک میں موجود ہے لیکن یہ ذخائر زیادہ دن  تک امپورٹس رکنے کی صورت میں ناکافی ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:   ایران نے اسرائیل پر ایک ٹن  بارود  والے  خرم شہر 4 میزائل بھی چلا دیئے