ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل، بھارت کے 253 رنز، انگلینڈ7رنزسےہارگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت کے ساحلی شہر بمبئی میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے بیٹر سرتوڑ کوشش کر کے بھی بھارت کو ہرانے میں کامیاب نہیں ہوئے، آخری اوور میں جوفرا آرچر کے تین چھکے بھی انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست سے نہیں بچا سکے۔ بیتھل کی 45 بالز سے بنی سینچری بھی انگلینڈ کو ہدف تک پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ اب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کھیلیں گے۔
بھارت نے20 اوورز میں 253 رنز بنا کر انگلینڈ کو فائنل میں جانے کے لئے 12.70 فی اوور کی رفتار سے کھیلنے کا ٹارگٹ دے دیا تھا۔ فائنل میں جانے کے لئے انگلینڈ کو 120 گیندوں سے 254 رنز بنانا تھے۔ بھارت کے اوپنر سنجو سیمسن نے 89 رنز بنائے تھے۔ وہی آج کے میچ مین پلئیر آف دی میچ رہے۔ بھارت کے ایشان کشن 39 رنز اور شیوم دوبے 43 رنز بنا کر مجموعہ کو 253 تک پہنچانے میں معاون بنے۔
فِل سالٹ اور جوز بٹلر کی کوشش کا آغاز
فِل سالٹ نے پہلی بال پر ارش دیپ سنگھ کو چوکا مار کر اپنی کوشش کا آغاز کیا۔ دوسری بال پر سالٹ نے سنگل بنائی۔
دوسرا چوکا بٹلر نے تیسری بال پر مارا۔
تیسرا چوکا بھی بٹلر نے مارا۔ پہلے اوور میں برٹش اوپنر 13 رنز بنانے مین کامیاب ہو گئے۔ یہ ہی دراصل ٹارگٹ رن ریٹ ہے۔
پاور پلے میں 68 رنز
فل الٹ کے بعد پانچوین اوور میں ہیری بروک 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اور چھٹے اوور میں جوز بٹلر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تین وکٹیں گرنے کے باوجود انگلینڈ نے پاور پلے میں 68 رنز کئے جو بھارت کے پاور پلے سے ایک رن اوپر تھے۔
انگلینڈ کے بیترز نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 5 چھکے مارے اور 7 چوکے مارے۔
انگلینڈ کی بہترین وکٹیں گرتی رہیں لیکن بیٹر مسلسل کوشش کرتے رہے اور رن ریٹ بھارت کے برابر اور بعض اوقات بھارت سے قدرے بہتر رکھ کر آگے چلتے رہے لیکن آخری تین اوورز میں رن ریٹ کو درکار جمپ نہیں دے پائے اور 20 اوورز پورے ہونے پر 7 رنز سے ہار گئے۔
دس اوورز میں انگلینڈ کا مجموعہ
انگلینڈ نے 10 اوورز کے مِڈ اننگ مارک پر پہنچ کر 124 رنز بنا لئے تھے جو بھارت کے دس اوورز میں بنے مجموعہ سے کچھ زیادہ تھے۔
انگلینڈ کا 15 اوورز میں بنا سکور بھی بھارت کے 15 اوورز کے اختتام پر بنے سکور سے کچھ اوپر تھا۔
بومرہ کا 18 واں گیم چینجر اوور
17 اوورز میں 209 رنز بننے کے بعد جسپریت بومرہ نے 18 واں اوور کیا تو وکٹ پر سیم کورن اور جیکب بیتھل ان کا سامنا کرنے کے لئے موجود تھے۔ اس اوور میں بومرہ نے کوئی باؤنڈری نہیں لگنے دی اور کھیل کا پانسہ عملاً پلٹ گیا۔
اس میجک اوور میں سیم کورن سے پہلی بال ضائع ہوئی۔ اس کے بعد چار بالز پر دونوں بیترز نے چار سنگل رنز کئے ایک بال سے کورن نے ڈبل رنز بھی کر لئے۔ اوور میں چھ رنز بنے جو آج انگلینڈ کی اننگ میں کسی ایک اوور مین سب سے کم سکور رہا۔ یہی کمی آخری بال تک برقرار رہی اور میچ انگلینڈ کے ہاتھ سے نکل گیا۔
پانڈیا کا 19 واں اوور
انیسویں اوور میں ہردیک پانڈیا نے پہلی بال پر بیتھل سے چھکا کھایا، بیتھل کی سینچری مکمل ہوئی۔ دوسری بال پر بیتھل سنگل بنا سکےاور دوسرے اینڈ پر چلے گئے۔
کورن پانڈیا کے سامنے آتے ہی اونچا شاٹ کھیل کر تلک ورما کے ہاتھوں میں کیچ ہو گئے۔ اس اوور میں وکٹ گرنے کے بعد جیمز اورٹن نے ایک سنگل لی، بیتھل نے بھی سنگل ہی کی اور آخری بال اورٹن نے ڈوٹ کی تاکہ نئے اوور میں بیتھل سامنے آ جائیں۔ اس اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا مجموعہ 224 ہو گیا اور ان کو درکار رنز 30 رہ گئے۔
20 واں اوور؛ جیت کیلئے 30 رنز درکار
صرف 6 بالز سے 30 رنز بنانے کا تقریباً ناممکن ٹاسک لے کر جیکب بیتھل شیوم دوبے کے سامنے کھڑے ہوئے۔ پہلی بال پر ہی وہ رن آؤٹ ہو گئے۔
بیتھل نے آج 48 بالز سے 105 کی امیزنگ اننگ کھیلی، دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں اور وہ ریکوائرڈ رن ریٹ کو حاصل کرنے کی کوشش میں معمولی کسر کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔ بیتھل نے آج 7 چھکے مارے، 8 چوکے مارے اور 219 کا سٹرائیک ریٹ مینٹین کیا۔
جوفرا آرچر کے آخری تین بالز پر تین چھکے
ڈیتھ اوور کی دوسری بال پر جوفرا آرچر نے سنگل کی، تیسری بال پر اورٹن نے سنگل کی۔ یہ دو سنگلز میچ کو ہاتھ سے نکال دینے کا سبب ثابت ہوئیں۔ چوتھی، پانچویں اور چھتی بال پر آرچر نے 3 چھکے مارے، چوتھی بال کے بعد ایک بال وائیڈ ہوئی تھی۔ آرچر کو دو بالز مزید ملی ہوتیں تو وہ دو مزید باؤنڈریز لگا سکتے تھے لیکن خود کو ملنے والی پہلی بال انہوں نے خود سنگل لے کر برباد کی تھی۔ 120 بالز ختم ہونے پر انگلینڈ بھارت کے سکور سے 7 رنز پیچھے تھا۔
وِل جیکس نے آج 35 رنز کی اچھی اببگ کھیلی، 2 چھکوں، 4 چوکوں کی مدد سے 20 بالز میں یہ سکور کیا اور ارش دیپ کو اونچا شاٹ کھیل کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ٹوم بینٹن نے 5 گیندوں سے 17 رنز بنائے، 2 چھکے مارے، ایک چوکا مارا اور اکسر پٹیک کو باؤنڈری مارنے کی دھن میں کلین بولڈ ہوئے۔
بینٹن کا سٹرائیک ریٹ 340 رہا لیکن جوفرا آرچر ان سے بہت آگے نکل گئے۔ آرچر نے صرف 4 بالز کھیلیں، 19 رنز کئے اور 475 کا سٹرائیک ریٹ لے کر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

بھارت کی باؤلنگ

انگلینڈ کی وکٹیں گرنے کی ترتیب

بھارت کی بیٹنگ
انگلینڈ نے انڈیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گرا دی تھی۔ پاور پلے کے 6 اوورز میں بھارت نے 67 رنز بنائے۔
بمبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسری سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے اوور میں سنجو سیمسن نے جوفرا آرچر کو ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے، دوسرے اوور میں وِل جیکس کو ابھیشیک شرما نے ایک چوکا اور ایک چھکا مارا لیکن اوور کی آخری بال پر ابھیشیک شرما مڈ آف پرکیچ آؤٹ ہو گئے۔ شرما نے 7 گیندوں کھیلیں، 9 رنز بنائے اور 2 چوکے مارے۔
بھارت کا پاور پلے
بھارت نے دوسرے اوور میں ابھیشیک کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز کی سپیڈ نہیں روکی اور 3 اوورز میں 34 رنز بنا لئے تھے۔ پاور پلے کے چھ اوور مکمل ہوئے تو بھارت کا مجموعہ 67 رنز تھا۔ پاور پلےکے چھ اوورز میں بھارتی بیٹرز نے 11 چوکے اور 2 چھکے مارے۔
سنجو سیمسن نے آج پاور پلے میں 20 گیندیں کھیلیں اور 41 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے مارے اور 2 چھکے مارے۔
ان کے ساتھ ایشان کشن نے 9 گیندین کھیل پر 3 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔
سیمسن کے 89 رنز
سنجو سیمسن نے آج پہلے اوور سے ہی تیز کھیل کھیلا۔ انہوں نے 42 گیندوں سے 89 رنز بنائے، 8 چوکے مارے اور 7 چھکے مارے۔
ایشان کشن 18 گیندوں سے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شیوم دوبے نے 25 گیندوں سے 43 رنز بنائے۔
ردیک پانڈیا نے 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔
اکسر پٹیل دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ آئے، ورون چکرورتی نے کوئی رن نہیں بنایا۔
کیپٹن سوریا کمار نے 11 رنز بنائے اور اوپنر ابھیشیک شرما آج کے بڑے میچ میں 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی باؤلنگ

بھارت کی وکٹیں گرنے کی ترتیب

ٹاس ہیری بروک نے جیت لیا
بمبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں آج ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی شریک میزبان ٹیم بھارت کا انگلینڈ کے ساتھ سیمی فائنل میچ ہو رہا ہے۔ میچ کا ٹاس ہو چکا ہے اور ٹاس انگلینڈ کے کیپٹن ہیری بروک نے جیت لیا ہے۔
ہیری بروک نے ٹاس جیت کر بھارتی کیپٹن سوریا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ کل شام کلکتہ میں ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں مچل سینٹنر نے بھی ٹاس جیت لیا تھا اور ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی تھی۔ بعد میں نیوزی لینڈ یہ میچ آسانی سے جیت گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔