جے یو آئی کے ایم این اے نور عالم خان کا چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)جمعیت علمائے اسلام پشاور کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پارٹی کے ساتھ اختلافات کے باعث چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نور عالم خان نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دیا ہے۔
استعفے میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بعض امور پر پارٹی قیادت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے وہ بطور چیف وہپ اپنی ذمہ داریاں مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی دوسری بڑی کارگو کمپنی کا خلیجی ملکوں میں آپریشن معطل کرنے کا اعلان