ایران میں جو بھی نیا لیڈر بنے گا موت اس کا مقدر ہو گی :امریکی صدر ٹرمپ

Mar 05, 2026 | 08:12:AM
ایران میں جو بھی نیا لیڈر بنے گا موت اس کا مقدر ہو گی :امریکی صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں جوبھی نیالیڈربنےگا،موت اس کامقدرہوگی ،ایران پرحملہ نہ کرتےتووہ جلدایٹمی قوت بن جاتا، ایران کی پرانی قیادت کوختم کردیا،اب تیزی سےاس کی میزائل صلاحیت کوختم کررہےہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پالیسی اور فوجی اقدامات کا دفاع کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی ایران کے ساتھ جوہری ڈیل انتہائی خراب تھی اور اس معاہدے میں ایران کو بہت زیادہ رعایتیں دی گئی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکا کارروائی نہ کرتا تو ایران جلد ایٹمی بم حاصل کر لیتا، امریکی اقدامات نے ایران میں جاری قتل و غارت کو روکنے میں کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا جنگ میں بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے اور امریکی فوج کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا دیا گیا ہے، امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج موجود ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی آپریشنز کے نتیجے میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایران کی میزائل صلاحیت کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے الزام لگایا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا تھا اور صورتحال کنٹرول سے باہر ہو گئی تھی۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جو بھی قیادت سنبھالنے کی کوشش کرے گا اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی غیر ذمہ دار یا “پاگل” شخص کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا سے تیل کی سپلائی دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔