شاداب خان کی ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل

Mar 05, 2024 | 21:57:PM
شاداب خان کی ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، انہوں نے یہ سنگ میل گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر جمال کو آؤٹ کر کے عبور کیا، اس میچ میں شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ  3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلے باز کے چھکے سے انعامی کار کا شیشہ ٹوٹنے کی ویڈیو وائرل

25 سالہ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے، ان سے قبل وہاب ریاض ، سہیل تنویر ، شاہد آفریدی ، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔