پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد پر پورا اترے گی، راجہ پرویز اشرف

Mar 05, 2023 | 22:16:PM
 پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد پر پورا اترے گی، راجہ پرویز اشرف
کیپشن: راجہ پرویز اشرف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد پر پورا اترے گی۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان کی یونین کونسل کرنب الیاس کے گاؤں لودھے میں شمولیتی پروگرام کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری لیاقت گجر اور چوہدری رفاقت گجر کو اپنی برادری کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والے زعما ہمارے لیے باعث مسرت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ 
انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بات کرتی رہی ہے، موجودہ مخلوط حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاستدان میں ہم آہنگی ضروری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی مسائل کے حل کے لیے نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں مذکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، سیاسی جماعتوں کو ملک کی بقاءکی خاطر سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔
 انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات کا انعقاد بیک وقت ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوجر خان کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کے جذبات اور احساسات کو قد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی لائیو نشریات پر پابندی عائد