عمران خان کی لائیو نشریات پر پابندی عائد 

Mar 05, 2023 | 21:24:PM
عمران خان کی لائیو نشریات پر پابندی عائد 
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کردی، تمام سٹیلائٹ چینلز کو احکامات جاری کردیئے گئے۔
پیمرا نے کہاہے کہ عمران خان ریاستی داروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ،پیمرا نے عمران خان کی تقاریر ،گفتگو اور بیانات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی،پیمرا نے تمام سیٹلائٹ چینلز کو عمران خان پر پابند ی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اداروں پر حملے کررہے ہیں اس لئے پابندی لگائی گئی ، عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی