عید پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

Mar 05, 2023 | 19:59:PM
عید پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: چھٹیاں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں سال عیدا لفطر اور عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہوں گے ، اس حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے اور پاکستان میں بھی قوی خیال کیا جارہا ہے کہ اس بار سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ساتھ ہو گا۔
 سعودی عرب میں اس سال سرکاری ملازمین کی عید الفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
عربی ویب سائٹ عاجل کے مطابق اس سال سرکاری ملازمین کیلئے عید الفطر کی تعطیلات جمعرات 13 اپریل بائیس رمضان المبارک کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سے شروع ہوں گی اورمنگل 25 اپریل پانچ شوال کو ختم ہوں گی، سرکاری ملازم بدھ 26 اپریل سے ڈیوٹی پر ہوں گے، یعنی عیدالفطر پر سرکاری ملازمین 12 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیںموسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
اسی طرح عید الاضحی کی تعطیلات جمعرات 22 جون چار ذالحجہ کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد شروع ہوں گی اورسرکاری ملازمین منگل4 جولائی ( سولہ ذی الحجہ) کو ڈیوٹی پر آئیں گے،یعنی سرکاری ملازمین عیدالاضحی پر 11 چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے۔