پاک افغان سیریز: اعظم خان، عماد وسیم اور احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان آئندہ کچھ روز میں کردیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹیم 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ہفتے کے دروان مکمل کرلی جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز بیک ٹو بیک کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت بھی شروع کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حارث رؤف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے جب کہ بعض کو آرام دیا جا سکتا ہے، عماد وسیم ، اعظم خان اور احسان اللہ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔