پی ایس ایل 8: ’قلندرز کا دھمال‘ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

Mar 05, 2023 | 11:33:AM
پی ایس ایل 8: ’قلندرز کا دھمال‘ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم
کیپشن: لاہور قلندرز کی ٹیم نے ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے اب تک کے 7 میچز میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے اب تک کے 7 میچز میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے، لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 7 میچز میں سے 4 میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا نمبر تیسرا ہے، اسلام آباد یونائیٹد ایونٹ میں اپنے 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے۔