گلگت بلتستان الیکشن ،عوام کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے ووٹ دیں،چودھری شجاعت

Jun 05, 2026 | 16:24:PM
گلگت بلتستان الیکشن ،عوام کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے ووٹ دیں،چودھری شجاعت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ  ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں عوام وعدوں اور نعروں کی بجائے کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے ووٹ دیں، 7 جون کو انتخابی نشان ٹریکٹر بڑی کامیابی حاصل کرے گا، مسلم لیگ کے امیدوارعوامی اعتماد پر پورا اتریں گے۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کے دور میں گلگت بلتستان میں ترقی کا نیا باب رقم ہوا، مسلم لیگ نے گلگت بلتستان میں بہترین انفراسٹرکچر، بہترین سڑکیں، تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کیں، ان کی ہدایت پر پارٹی کی جانب سے سکردومیں بھرپور انتخابی مہم جاری ہے۔
 چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ عوام وعدوں اور نعروں کی بجائے کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے ووٹ دیں، یہاں کے عوام کے آزادی کی جدوجہد میں مثالی قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا ثبوت دیا۔