وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے جاں بحق

Jun 05, 2026 | 14:09:PM
وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وانا کڑیکوٹ بازار کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما کے دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی میں مزدوروں کے کام پر پابندی، نیا قانون نافذ

اس حوالے سے ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔