ایئر چیف سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بیلا روس کے ایئر فورس کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پاکستان کے ائیر چیف سے ملاقات کی ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آمد میں میجر جنرل آندرے یولیانووچ کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ایئر چیف سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فضائیہ کی جانب سے بیلاروس ایئر فورس کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کی گئی۔
پاک ائیر چیف نے کہا کہ تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیت میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے، بیلاروس ایئر فورس کمانڈر کی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف، بیلاروس کی پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی دکھائی۔
بیلاروس نے PAF سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے ایئر چیف کو بیلاروس کے اہم دفاعی ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی، دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ میں گریڈ 1 تا 4 بھرتیوں پر ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم