شہباز گل فارن ایلمنٹ ، ایک ایجنڈے پر آیا تھا ، فیاض چوہان کا انکشاف

Jun 05, 2023 | 22:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیاہے کہ شہباز گل ایک فارن ایلمنٹ ہے ، یہ ایک ایجنڈے پر آیا تھا اور میں نے پارٹی کو اسی وقت بتا دیا تھا ۔
24 نیوز کے پروگرام دستک میں اینکر پرسن ریحان طارق کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شہباز گل کا کچھ پتہ نہیں یہاں تک کہ اس کے باپ کا نہیں پتہ کون ہے ، فارن ایلمنٹ نے جو اسکی ڈیوٹی لگائی وہ کر رہا ہے۔
فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا وہ ادارہ جہاں مڈل کلاس سے لےکر غریب تک سب میرٹ پر آتے ہیں ، جو ادارہ قربانیاں پیش کرتا ہے اور وہ جاگتے ہیں اور ہم سوتے ہیں، ایسے ادارے کے بارے میں شہباز گل کا یہ کہنا کہ پاکستان کے اوپر پابندی لگائی جائے یا پاکستان کی فوجی فنڈنگ پر پابندی لگائی جائے شرم کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد کے اندر فائرنگ،معروف عالم دین جاں بحق