وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ 

Jun 05, 2023 | 20:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ کیاہے،وزیراعظم نے کسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی پہنچانے کا دو ٹوک فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غریب و متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں ریلیف پر اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراخواجہ آصف،اسحاق ڈار، احسن اقبال، مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، معاون خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری، معاونین خصوصی شزا فاطمہ اور قیصر شیخ کے علاوہ جدید فارمنگ کے ماہر احمد عمیر اور آئی ٹی کے شعبے سے آصف پیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر 8 روپے مہنگا، مارکیٹ میں بھونچال آگیا
وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ کیاہے،وزیراعظم نے معاشی چیلنجز کے باوجود غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعظم نے موجودہ وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لا کرزیادہ سے زیادہ عوامی ریلیف دینے کی ہدایت کی،
وزیراعظم نے کسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی پہنچانے کا دو ٹوک فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کھاد پر سبسڈی براہ راست کسانوں تک پہنچانے کیلئے ایک جامع پلان تشکیل دے کر پیش کیا جائے،حکومت مستحق کسانوں کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں معاونت فراہم کرے گی، ٹیوب ویلز کی سلورآئیزیشن سے ایندھن کا درآمدی بل کم ہوگا اور کسانوں کی فی ایکڑ پیداواری لاگت کم ہو گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں نیچے آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچایا جائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر مستحق لوگوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے،یقینی بنایا جائے کہ ملک بھر میں کوئی بھی مستحق بیوہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے باہر نہ رہے،مستحق طلباو طالبات کو وظائف سے اعلی تعلیم و پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، ہر مشکل میں ساتھ دینے والے ساتھی نے بھی راہیں جدا کرلیں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت اس مقصد کیلئے پاکستان ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ کا قیام یقینی بنارہی ہے،ہم ہمیشہ کی طرح ملک کے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، لیپ ٹاپس اور روزگار کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار و عصری تقاضوں کے مطابق ہنر فراہم کرے گی،وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر نوجوانون کو آسان شرائط پر قرض سے کاروبار میں سہولت فراہم کی جائے گی،نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سہولیات فراہم کرکے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھائی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو فری لانسنگ اور پیشہ ورانہ تربیت سے لیس کرکے خود روزگاری میں سہولت فراہم کی جائے گی،گزشتہ حکومت کے چار سالہ سیاہ دور میں نوجوانوں میں نفرت و انتشار کے جذبات، ڈنڈے اور پیٹرول بم تھمائے گئے،ہم اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے بروئے کار لا کر ملک و قوم کی ترقی یقینی بنائیں گے،چھوٹے کاروبار اور چھوٹے پیمانے کی صنعت کی ترقی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کے شوقین افراد کیلئے بری خبر