غضنفر عباس چھینہ نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا 

Jun 05, 2023 | 18:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھکر سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنمااور سابق ارکان اسمبلی خزاں کے پتوں کی طرح پارٹی سے جھڑ رہے ہیں، ابتک درجنوں ارکان پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کرلیں،اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، افواج پاکستان کا وقار اورعزت عزیز ہے، میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں، باقی فیصلہ دوست احباب کی مشاورت سے کرونگا ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین کراچی کیلئے امیدوار کون ہوگا؟ پیپلزپارٹی نے اعلان کردیا