انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

Jun 05, 2023 | 17:50:PM
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ طلب پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 286 روپے سے تجاوز کرگیا ، مرکزی بینک کاکہناہے کہ انٹربینک میں ڈالر 285.68 روپے سے بڑھ کر 286.19روپے پر بند ہوا،ماہرین کاکہناہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نام لیا تو زبان 40 دن ناپاک رہے گی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں طلب پر ڈالر 8 روپے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے بڑھ کر 308 روپے پر پہنچ گیا جبکہ یورو 324 روپے پر برقرار ہے، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 6 روپے مہنگا ہوکر 379.50 روپے پر پہنچ گیا جبکہ امارتی درہم 1.70 روپے مہنگا ہوکر 84 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2.25 روپے مہنگا ہوکر 81.50 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمت میں مزید کمی ہو گئی