مرسیڈیز کا تکنیکی خرابی پر برسوں بعد لاکھوں کاریں واپس منگوانے کا اعلان

Jun 05, 2022 | 22:39:PM
مرسیڈیز بینز، تکنیکی خرابی، صارفین، برسوں پرانی، لاکھوں گاڑیاں واپس ،
کیپشن: مرسیڈیز گاڑیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پرتعیش گاڑیاں بنانے والے جرمن گروپ مرسیڈیز بینز نے اعلان کیا ہے کہ وہ تکنیکی خرابی کے باعث صارفین کے زیر استعمال برسوں پرانی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا رہا ہے۔
جرمن میڈیا نے فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک بیان کے حوالے سے کہا کہ جو گاڑیاں مرسیڈیز بینز نے منگوائی ہیں وہ 2004 اور 2015 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔مرسیڈیز بینز کمپنی بریک نظام میں خرابی کے باعث دنیا بھر سے تقریبا 10 لاکھ پرانی گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے۔
 جرمنی کی فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود 70 ہزار گاڑیوں سمیت دنیا بھر سے 9 لاکھ 93 ہزار 407 گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔مرسڈیز بینز نے کہا کہ وہ فوری طور پر گاڑیوں کو مرمت کیلئے واپس منگوا رہی ہے اور کمپنی متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سے رابطے بھی کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق جن گاڑیوں کو واپس منگوایا جا رہا ہے ان کے معائنے کے بعد جہاں ضرورت ہوگی ان کے پرزوں کو تبدیل کیا جائے گا۔تاہم مرسیڈیز بینز کمپنی نے اپنے صارفین سے درخواست کی ہے کہ جب تک گاڑیوں کا معائنہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک وہ اپنی گاڑیاں چلانے سے اجتناب برتیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصر،اسماعیلیہ کے قصائی کو سزا سنانے والا جج دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق