مریم نواز نے ’یوٹرن‘ لے لیا

Jun 05, 2022 | 15:31:PM
مریم نواز نے ’یوٹرن‘ لے لیا
کیپشن: File Photo
سورس: Tweeter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی مداحوں سے ٹوئٹر پر دلچسپ چِٹ چیٹ سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے۔مریم نواز مختلف شہروں میں آئے دن جلسے کر رہی ہیں، اس دوران انہوں نے عوامی لیڈر ہونے کا بھی متعدد بار ثبوت دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مریم نواز  لاہور کی جانب گامزن تھیں، اُن کا چکری کے مقام سے گزر ہوا، اس دوران انہوں نے رستے میں رُک کر چائے اور کیک لیے۔یہ مناظر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیے جس پر اُن کی ایک مداح کا کہنا تھا کہ ’کراچی تو آپ نے آنا نہی‍ں ورنہ آپ کو چائے اور سموسے کھلاتی۔‘

اس پر مریم نواز نے اپنی مداح سے ’وعدہ‘ مانگ لیا ۔

جس پر مداح یو ٹرن لیتے ہوئے ’میں ہوں ہی نہیں اس دنیا کی‘ کہہ کر پتلی گلی سے نکل گئی۔

اس یو ٹرن پر مریم نواز کو ایک ٹوئٹر صارف نے ٹیگ کیا اور کہا کہ ’ یہ دیکھ لیں آپ کی مداح نے اپنی بات سے یوٹرن لے لیا ہے۔‘جس پر مریم نواز نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں رونے والے ایموجیز بنا کر سب کو ہنسنے اور داد دینے پر مجبور کر دیا۔

واضح رہے کہ آج کل مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے فالوورز کے ساتھ چیٹنگ کرتی نظر آتی ہیں۔