ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی

Jun 05, 2022 | 14:43:PM
ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی
کیپشن: File PHOTO
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔طلحہ طالب نے تھانہ سبزی منڈی گوجرنوالہ میں درخواست جمع کرا دی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجھے فراڈ کی رقم واپس نہیں ملی، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں اور اب یہ واقعہ پیش آ گیا۔ پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال طلحہ طالب کے ساتھ فراڈ ہوا تھا، ان سے کار گفٹ کے بہانے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لیے گئے تھے۔اس حوالے سے طلحہ طالب کے والد نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت بھی کی تھی۔