تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن میں موسم گرم رہے گا جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: البانیہ: آرمی چیف نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے جنوبی اضلاع شدید گرم رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، ملتان، بہاولپور، بھکر، خانیوال، لاہور اورڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شام کے دوران کوہستان، چترال، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں دوپہر کے وقت گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں دوپہر کے وقت گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔