”آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں“ صباقمر کے بیان پر اسد صدیقی کا دلچسپ تبصرہ

Jun 05, 2021 | 19:12:PM
”آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں“ صباقمر کے بیان پر اسد صدیقی کا دلچسپ تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے سوشل میڈیا پر اپنی چند نئی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں۔
اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں ، ان تصویروں میں وہ سفید رنگ کے لباس میں بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے ایک اور بالی ووڈ اداکارہ کی جان لے لی


صباقمر نے آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ارے او چیکو ، آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں!!‘
خوبرو اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر اداکار عدنان انصاری اور اسد صدیقی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔اداکار اسد صدیقی نے تو صباقمرکی اس پوسٹ پر صباقمر کے آنکھوں پر لکھے تبصرے کا دلچسپ اندازمیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ارے او سلمیٰ!! عاطف بھی جھوٹ نہیں بولتا۔‘
دونوں اداکار ممکنہ طور پر اپنے نئے پراجیکٹ کے کرداروں کے انداز میں بات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف اداکار کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

صباقمرکی ان تصویروں کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے ، صر ف چند گھنٹوں میں ہزاروںلوگ اس پوسٹ کو لائیک کرچکے ہیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’’پریم کہانی‘‘