رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’’پریم کہانی‘‘

Jun 05, 2021 | 12:35:PM
رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’’پریم کہانی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی جوڑی جلد سلور اسکرین پر ایک بار پھر ساتھ نظر آئی گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر اور عالیہ نے فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا ۔رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ایک بار پھر اکھٹےسینما سکرین پر جلوھ افروز ہوں گے۔بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر ایک رومانٹک مزاحیہ فلم بنانے جارہے ہیں  جس میں رنویر اور عالیہ کے مرکزی کردار ادا کریں گے۔اس فلم کا نام ’پریم کہانی‘ رکھا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ فلم کی ٹیم نے کہانی اور مکالمے لکھنے کا کام مکمل کرلیا ہے  اس فلم کے ساتھ کرن  جوہر4سال بعد ہدایتکاری کے میدان میں کم بیک کررہے ہیں ۔فلم کی تیاری شروع ہوچکی ۔سیٹ ڈیزائننگ اور دیگر پہلوؤں کا تمام کام جاری ہے۔میوزک سیٹنگس کی شروعات  بھی ہوچکی ہے  ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ