بھارت کے معروف اداکار کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار 

Jun 05, 2021 | 18:26:PM
بھارت کے معروف اداکار کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارت کے معروف ڈرامے ناگن کے تیسرے سیزن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ” پر ل وی پوری “ کو کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم بعدازاں انہیں آج صبح مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کے علاقے مالاڈ میں پولیس نے اداکار سمیت چھ افراد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ لڑکی نے اداکار پرل وی پوری کے علاوہ دیگر پانچ افراد بھی پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیاہے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں اسے ایک کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کیس میں ملوث ملزمان نے اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پھرمشکل میں۔۔۔
اداکار پرل وی پوری کو متاثرہ لڑکی اور اس کے گھر والوں کی جانب سے شکایت درج کئے جانے کے بعد جمعہ کی شب گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم آج صبح انہیں مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت پر رہا کر دیا گیاہے۔ اداکار پرل وی پوری کو گرفتار کئے جانے سے متعلق معروف ہدایت کار ایکتا کپور بھی میدان میں آئیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو جھوٹے الزام میں پھنسایا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پرل کے ساتھ کام کیاہے ، پرل کے ساتھ کام کرنے والی ایک ساتھی اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر گیارہ سالہ بیٹی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں مسلمان نہیں لیکن کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دی،پاکستانی اداکارہ و ماڈل