اسلام آباد پولیس نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کے قاتل درندے کو گرفتار کر لیا

Jul 05, 2026 | 22:11:PM
 اسلام آباد پولیس نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کے قاتل درندے کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اسلام آباد پولیس نے بر رفتار آپریشن کر کے آج گروپ کیپٹن عاصم طارق  کو بے جرم شہید کرنے والے درندہ صفت ہراسر کو گرفتار کر لیا۔ قاتل نے فرار ہونے کے لئے انٹر سٹی بس سروس کے ٹکٹ حاصل کر لئے تھے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لئے اسلام آباد میں  13 ریڈز کیں۔

آج صبح 11 بجے سعد نام کے شخص نے اپنے ساتھ کام کرنے والی خاتون کے ساتھ سڑک پر زبردستی کی اس دوران خاتون کی مدد کرنے کے لئے آنے والے گروپ کیپٹن عاصم طاق کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ 

نو گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس کی گیارہ ٹیموں نے قاتل سعد عباسی کو تلاش کر کے دبوچ لیا۔ اس مجرم تک پہنچنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے  137 سی ڈی آر کا تجزیہ کیا گیا۔ سو سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں اور 275 سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج کو کنگھالا ۔ اس سارے عمل میں بہت وقت لگتا ہے۔ یہ کیس ہمارے لئے چیلنج تھا۔ 

فائنلی جو انٹیروگیشن کی گئی۔  اس کے نتیجہ میں ایبٹ آباد میں بھی تحقیقات کی گئیں۔

اسلام آباد پولیس کے آئی جی علی ناصر رضوی نے نیوز کانفرنس کر کے بتایا کہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

آئی جی نے بتایا کہ قانون کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔ اس قاتل کو سزا ہو گی۔

اسلام آباد پولیس کی گیارہ ٹیموں نے اس درندہ صفت قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے مسلسل کام کیا۔ 

آئی جی علی ناصر نقوی نے بتایا کہ اس شخص سعد عباسی کو  خاتون نمرہ بہت معمولی جانتی تھیں۔ ان کی اس سے جان پہچان صرف دس روز پرانی تھی وہ بھی اس حد تک کہ یہ شخص خاتون کو آفس سے موٹر سائیکل پر ان کے گھر تک چھوڑتا تھا۔

آج اس نے آفس میں ساتھ کام کرنے والی خاتون نمرہ کو گھر چھوڑنے والے راستے پر لے جانے کی بجائے کہیں اور لے جانے کی کوشش کی تھی جس پر خاتون نمرہ نے مزاحمت کی اور اس مزاحمت کو دیکھ کر گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید متوجہ ہوئے اور اس شخص کو روکا۔

آئی جی علی ناصر نقوی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ اس ملزم سعد عباسی نے پہلے بھی ایک  خاتون کو بھگایا، انہیں میانوالی لے گیا تھا۔

اس قاتل کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔