ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسیک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
جیسے سمندرکی وُسعتوں میں اُٹھنے والی ہرموج نئی ہوتی ہے، اسی طرح زندگی کاہرلمحہ نیاہوتاہے،لمحوں کایہ سفرہرلحظہ بدلتارہتاہے اوراس رنگ بدلتی زندگی میں کچھ موڑایسے بھی آتے ہیں جوہمیشہ یادوں میں آبادرہتے ہیں۔خوب صورت لمحوں کے مہکتے پھولوں سے سجے اس سفرمیں ایک موڑشادی کابھی آتاہے جوکئی حوالوں سے ایک نئی زندگی کاآغاز بن جاتاہے،اس خاص ترین موقع کے لئے اہتمام بھی بہت خاص ہوتا ہے،شادی بلاشبہ ہرلڑکی کی زندگی کاسب سے بڑادن ہوتاہے جس کے لئے بھرپور تیاریاں کی جاتی ہیں،دلہن کوانفرایت بخشنے میں عروسی جوڑاسب سے اہم ہوتاہے۔
گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے اپنی شادی میں معروف برینڈ ڈیور کے ہاٹ کٹیور کا خصوصی تیار کردہ عروسی لباس زیب تن کیا، جسے ڈیور کے نئے ڈائریکٹر نے ڈیزائن کیاہے، یہ کسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کے لیے ان کا پہلا ہاٹ کٹیور ویڈنگ گاؤن ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس لباس کو ٹیلر سوئفٹ اور ان کے شوہر ٹریوس کیلسی کے ساتھ قریبی مشاورت سے تیار کیا گیاہے، اگرچہ اب تک گاؤن کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر امریکی صدر کاپیغام وائرل
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا انداز پریوں کی کہانیوں سے متاثر تھا، جس میں روایتی ہاٹ کٹیور کاریگری کو جدید ڈیزائن کے ساتھ یکجا کیا گیا،ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عروسی لباس کے ساتھ خصوصی جوتے اور زیورات پہنے، جبکہ اپنی منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی بھی زیب تن کیے رکھی۔