گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر امریکی صدر کاپیغام وائرل

Jul 05, 2026 | 10:31:AM
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر امریکی صدر کاپیغام وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کے ساتھ شادی کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونےوالا پیغام وائرل ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مشہور علاقے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام چلا، اس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دونوں سٹارز نے جمعہ کی شام شادی کرلی۔


بعدازاں امریکی صدارتی آفس وائٹ ہائوس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جو درحقیقت میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر نشر ہونے والے شادی کے پیغام کی ترمیم شدہ تصویر تھی جس میں صرف الفاظ تبدیل کیے گئے تھے۔
وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے شادی کرنے کے الفاظ کو تبدیل کر کے لکھا گیا تھا کہ ’’ٹرمپ آپ کا صدر ہے۔‘‘
واضح  رہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ مجھے ناپسند ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حریف صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔

 نیویارک سٹی کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہونےوالی  ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی شاندار تقریب میں ہالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی،2 روزہ تقریبات کا آغاز جمعرات کو ایک نسبتاً محدود تقریب سے ہواتھا،  تقریب میں تقریباً 100 مہمانوں نے شرکت کی جبکہ جمعے کے روز بڑی تعداد میں مداح میڈیسن سکوائر گارڈن کے باہر جمع رہے، رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کے باوجود جمعہ  کو ہونے والی مرکزی تقریب کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے اور نیویارک پولیس نے دوپہر سے ہی اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند کر دیں، اگرچہ مہمانوں کی آمد کو پردوں اور خیموں کے ذریعے نجی رکھنے کی کوشش کی گئی، تاہم متعدد معروف شخصیات کو ہوٹلوں سے روانہ ہوتے اور تقریب میں پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’ کیری آن جٹا 4 ‘‘کاخصوصی شو، فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی شرکت

 رپورٹ کے مطابق 2 روزہ تقریبات کو بعض مبصرین نے ’’صدی کی شادی‘‘ قرار دیا، جبکہ اسے عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ حاصل ہوئی، جو عموماً شاہی شادیوں کو حاصل ہوتی ہے۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات پر کروڑوں ڈالرز خرچ کیے گئے اور تقریب سے قبل دونوں نے 20 سے زائد فلاحی اداروں کو مجموعی طور پر 26 ملین ڈالرز عطیہ کیے