’’ کیری آن جٹا 4 ‘‘کاخصوصی شو، فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غیر ملکی فلم’’ کیری آن جٹا 4 ‘‘کا لاہور کے مقامی سینما میں خصوصی شو منعقد کیاگیا جس میں میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیزہونےوالی فلم’’کیری آن جٹا‘‘4کی کاسٹ میں گپی گریوال، بنوں ڈھلوں، بی این شرما ، سرگن مہتہ اور گرومیت سنگھ گھگی شامل ہیں، فلم کامیابی کے ساتھ اچھا بزنس کررہی ہے،اس فلم کی ایک خاص بات اس میں معروف اداکار جسویندر سنگھ بھلا کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے انٹری ہےکیونکہ وہ گزشتہ برس چل بسے تھے لیکن فلم میں ان کومصنوعی ذہانت کے ذریعے دکھایاگیاہے۔

خصوصی پریس شوکے موقع پرپاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق، فلم پروڈیوسر صفدر ملک، ریاض ملک، گوشی خان، شہریار سینڈی، شیخ عابد رشید ، تیمور مرزا اور دیگر موجود تھے ۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیری آن جٹا 4 ‘‘اچھی فلم ہے، اس پارٹ میں کوئی پاکستانی اداکار شامل نہیں ہے، پاکستان میں ہر ملک کی فلم کی نمائش کی اجازت ہونی چاہئے صرف اسرائیل کی فلم کی نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:لوک اور صوفی گلوکار الن فقیر کو بچھڑے 26 برس بیت گئے
معروف اداکار گوشی خان نے بھی فنکاروں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک اچھی کامیڈی فلم قرار دیا۔