بھارت: اسکولوں کے قریب انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے اسکولوں کے قریب انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوانوں میں زیادہ کیفین والے مشروبات کے بڑھتے رجحان کے سبب حکومت کی جانب سے ریاست بھر کے اسکولوں کے 500 میٹر کے دائرے میں ہائی انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی اسمبلی میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے وزیر نرہری زروال نے بی جے پی کے رہنما وکرم پچپوتے کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کے بعد لگائی۔
ایوان میں اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے ایم ایل اے وکرم پچپوتے نے مقبول انرجی ڈرنک سے صحت کو لاحق شدید خطرات پر روشنی ڈالی تھی کہ یہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے انتہائی نشہ آور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو جھٹکا،معروف رہنما ساتھ چھوڑ گئے، آئی پی پی میں شامل
جس کے بعد نرہری زروال نے ریاستی اسکولوں کے ارد گرد 500 میٹر کے دائرے میں ناصرف منشیات بلکہ انرجی ڈرنکس پر بھی پابندی لگادی۔