اتر پردیش میں پانچ مساجد شہید کر دی گئیں

Jul 05, 2026 | 08:46:AM
اتر پردیش میں پانچ مساجد شہید کر دی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پانچ مساجد شہید کردی گئیں، انتہا پسند حکومتی رہنماؤں نے مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے قانونی پیچیدگیوں کا سہارا لیا۔

انتہا پسند حکومتی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ مساجد کی یہ عمارتیں مبینہ طور پر اجازت کے بغیر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی تھیں۔

حکومتی مؤقف ہے کہ تمام کارروائیاں قانونی اور انتظامی ضابطوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مودی کے بھارت میں اس سے قبل بھی درجنوں مذہبی ڈھانچے گرائے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:جنگ کے بعد حالات پہلے جیسے نہیں رہے، امریکا حقائق تسلیم کرے: باقر قالیباف