امریکا چاہتا توخامنہ ای کے جنازے میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا تھا:صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران رہ گئے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گےکیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔
US President Donald Trump stated he's watching Iran's funeral rites for Ayatollah Seyyed Ali Khamenei and was shocked by the turnout and the weeping of the Iranian people. pic.twitter.com/HUYBzQ1zkV
— IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) July 4, 2026
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں امریکی صدرٹرمپ نے ملک کی250ویں سالگرہ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کوآیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کیلئےایک ہفتےکی چھٹی دی کیونکہ ہم اچھےلوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سمجھوتہ کرنے کیلئے بؒےتاب ہیں،وہ جلد سے جلد معاملے کو سلجھانا چاہتے ہیں،امریکا امن پسند ملک ہے لیکن کسی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا،تقریب میں صدر ٹرمپ نے اپنا مخصوص ڈانس بھی کیا۔